کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں۔مریم نواز نے کہا ہے کہ کرپشن کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں، ورنہ عدالت میں گھسیٹوںگی۔چوہدری سالک نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ غرور اور تکبر سے بچائے، بیان پرقائم ہوں، پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے، ڈی سی لگوانے کی کوئی بات نہیں، ڈی سی پہلے ہی لگا ہوا تھا۔چوہدری سالک نے کہا کہ انسان کے پاس اختیار آتا ہے تو اسے عاجز رہنا چاہیے، میں نے سچائی سے جواب دیا، پنجاب میں بالکل کرپشن ہورہی ہے۔