وزیراعظم سےبلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات

04 نومبر ، 2026

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی دارالحکومت میں اہم سیا سی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے منگل کی شام وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص دو نوں جماعتوں کے در میان پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم قانون سازی کے امور بالخصوص انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی کے قیام اور اس میں اپوزیشن کی شرکت کو یقینی بنا نے پر بھی مشاورت کی گئی۔وفد میں چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی، شیری رحمن، سیدنوید قمر، راجہ پرویز اشرف بھی شامل تھے۔