ٹرمپ کا سال کے آخر سے اسرائیل کو 4 ارب ڈالر سالانہ امداد بند کرنے کا اعلان

04 نومبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کا سال کے آخر سے اسرائیل کو 4 ارب ڈالر سالانہ امداد بند کرنے کا اعلان، امریکی صدرکا کہنا ہےاسرائیل کو امریکی مالی مدد کی ضرورت نہیں، نیتن یاہو سے کئی ماہ قبل امداد روکنے کا معاہدہ طے پاچکا ہے، ایک سروے کے مطابق48 فیصد امریکی ووٹرز اور 66 فیصد ڈیموکریٹس کا خیال ہے امریکا اسرائیل کی ضرورت سے زیادہ حمایت کررہا ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن رواں سال کے اختتام سے اسرائیل کو سالانہ 4 ارب ڈالر کی مالی امداد دینا بند کردے گا۔