مستحق صارفین کو رعایتی نرخوں پر گیس فراہمی کیلئے خصوصی فنڈ قائم ہوگا، وفاقی وزراء

04 نومبر ، 2026

اسلام آباد ( طاہر خلیل،عاطف شیرازی ، اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت ایل پی جی کی درآمد، قیمتوں کے تعین اور تقسیم کیلئے نیا شفاف طریقہ کار متعارف کرا رہی ہے جسکے تحت مستحق صارفین کو رعایتی نرخوں پر گیس فراہم کرنے کیلئے خصوصی فنڈز قائم کیے جائینگے جبکہ مقامی ایل پی جی کی پانچ اور دس ٹن کے حساب سے نیلامی کی جائے گی،سرکاری کمپنیاں عالمی مارکیٹ سے بلک بنیادوں پر ایل پی جی درآمد کریں گی،ایل پی جی سیکٹر میں اجارہ داری کے خاتمے اور مسابقت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، پہلی مرتبہ آئل ریفائنریوں کا منافع عوام کو منتقل کیا گیا،اہل صارفین کو 300 سے 400 روپے فی کلو کے رعایتی نرخوں پر ایل پی جی فراہم کرنے یا فی کلو 50 روپے سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔