سندھ حکومت کا بڑا اقدام، آٹا 15روپے فی کلو سستا کرنیکا فیصلہ

04 نومبر ، 2026

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کے لیے فوری ریلیف اور صوبے کی معاشی و شہری ترقی کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں آٹا 15 روپے فی کلو سستا کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے فلورملزم گندم اجراء کی قیمت 500 روپے کم کر کے 4500روپے فی من مقرر کردی ہے، گنے کا کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع کیا جائیگا، تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم ترین اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں عام شہریوں کو فوری معاشی ریلیف کی فراہمی، گندم کی قیمتوں میں کمی، اور صوبے میں طویل مدتی ترقیاتی و صنعتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوص، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ صوبائی کابینہ نے عوام کو فوری سہولت فراہم کرنے کیلئےسرکاری گندم کی اجرا قیمت 5,000 روپے سے کم کر کے 4,500روپے فی 40 کلوگرام کرنے کی منظوری دے دی۔اس اقدام کے تحت مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں فی کلوگرام 15 روپے کی نمایاں کمی ممکن ہو سکے گی۔