اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے سفیر سالم محمد الزعابی کی قیادت میں منگل کو یو اے ای فلیگ ڈے منایا۔ اس موقع پر سفارت خانے میں قومی پرچم لہرایا گیا، جس میں سفارت کاروں، سفارتی عملے اور مقامی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ یہ تقریب متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر میں قائم اس کے سفارتی مشنز میں بیک وقت منعقد ہونے والی پرچم کشائی کی تقریبات کا حصہ تھی۔اس موقع پر سفیر سالم الزعابی نے کہا کہ فلیگ ڈے قومی اتحاد، خودمختاری اور مشترکہ شناخت کی علامت ہے۔