کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں تین قراردادیں منظورکرلی گئیں، منظور کی گئی قراردادوں میں غیر جوہری ممالک کی سلامتی، روایتی اسلحے کے کنٹرول اور اعتماد سازی سے متعلق قراردادیں شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی (جو کہ تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق ہے) کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی تین قراردادیں منظور کر لی گئی ہیں۔