ٹیکساس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ) مبصرین کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی نشست ری پبلکنز کے ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ ہے،سرخ ریاست نیلی ہونے کے دہانے پر سیاست بھی سٹے بازوں کے نشانے پر ہے جبکہ گورنر ایبٹ بھی شدید دباؤ میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست ٹیکساس جہاں 1994 کے بعد سے کوئی ڈیموکریٹ ریاستی سطح کا انتخاب نہیں جیت سکا اور جو 1980 سے ہر صدارتی انتخاب میں ری پبلکن امیدوار کا ساتھ دیتا آیا ہے، اس بار ایک بڑی سیاسی تبدیلی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ تین نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل کے سرویز ظاہر کرتے ہیں کہ تین دہائیوں سے سرخ چلی آنے والی یہ ریاست جزوی یا مکمل طور پر نیلی ہوسکتی ہے۔مبصرین اس تبدیلی کی بڑی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں، خصوصاً امیگریشن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن اور معاشی دباؤ، کو قرار دیتے ہیں۔ 2024 میں ٹیکساس کے ہسپانوی ووٹرز نے ٹرمپ کو تقریباً 10 پوائنٹس کی برتری دی تھی۔