لاہور (خصوصی نمائندہ/ جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے گجرات سے ایک وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ پنجاب میں کرپشن سے الماریاں بھری ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز چوہدری سالک پر برہم ۔کہتے ہیں پرویز الٰہی کی حکومت اچھی تھی،جہاں بارش میں لینڈ کروزر جیسی گاڑی ڈوب جاتی تھی، بات کرپشن کی نہیں،تکلیف یہ ہے کہ ہماری مرضی کا ڈی سی گجرات کیوں نہیں لگایا۔ اٹک کی کامسٹ یونیورسٹی آمد، خیبرپختونخوا میں 3600 طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیا جارہا ،پہلے، دوسرے اور تیسرے فیز میں ایک لاکھ8 ہزار طلبہ و طالبات میں سکالر شپ تقسیم۔ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر 17 لاکھ سے زائد افراد کی انٹری، 62600 گھر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن، دو لاکھ 25ہزار سے زائد لون جاری، نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نے کا مسٹ یونیورسٹی اٹک میں لیپ ٹاپ اورہونہار سکالر شپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا جھوٹا الزام لگانے والے وفاقی وزیر کو کہتی ہوں کہ کرپٹ حکومت میں وزیر بن کر کیوں بیٹھے ہو،ثبوت لائو ورنہ ہرجانے کا نوٹس بھجوارہے ہیں۔پنجاب میں کھربوں روپے کے پراجیکٹس بنا رہے ہیں،ایک ایک منصوبہ تین،تین سو ارب روپے کا ہے۔ حلف اٹھا کر کہہ سکتی ہوں کہ ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں کی۔ اگر ثابت ہوجائے تو عوام کے اوراللہ کے سامنے جوابدہ ہوں،جھوٹے الزام لگانا کافی نہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے سے اتنا ہی پیارہے جتنا اپنی اولاد سے پیار ہے۔بچوں سے دل کا رشتہ ہے،بچے گلے لگ کر خوشی سے روتے ہیں۔منڈی بہاؤالدین میں ایک طالبہ نے کہا کہ میں خوشی سے رو رہی ہوں کہ مجھے آپ سے ملنا تھا۔دوسروں کی تنقید کا برا نہیں ماننا چاہیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ چند سال پہلے اٹک آتے تھے توشہر کم گاؤں زیادہ لگتا تھا۔پہلے کسی نے توجہ نہیں دی اب اٹک میں بہت خوبصورت بازار بن چکا ہے۔اٹک کے بازار میں عوام سے اتنی محبت ملی کہ گاڑی کا گزرنا ہی مشکل ہوگیا،پولیس نے مشکل سے راستہ بنایا۔وزیراعلیٰ مریم اٹک کی کامسٹ یونیورسٹی آمد، ہونہار سکالرشپ سکیم اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ تقسیم تقریب میں صوابی،خیبرپختونخوا کے طلبہ بھی پہنچ گئے۔ خیبرپختونخوا میں 3600 طلبہ کو پنجاب حکومت کی طرف سے ہونہار سکالر شپ دیا جارہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے طلبہ نے وزیراعلیٰ مریم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایک سمسٹر کی فیس دولاکھ کے لگ بھگ جو سکالرشپ سے ممکن ہوئی۔ وزیراعلیٰ کو طلبہ نے تحائف پورٹریٹ اور سکچ پیش کئے۔ وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر اور دیگر رہنماؤں سے نشستوں پر جاکر مزاج پرسی کی۔ وزیراعلیٰ کی موجودگی میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے لیپ ٹاپ اورہونہار سکالر شپ چیک بھی تقسیم کئے۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے پہلے، دوسرے اور تیسرے فیز میں ایک لاکھ8 ہزار طلبہ و طالبات میں سکالر شپ تقسیم کیے گئے۔ اٹک میں راولپنڈی ڈویژن کے طلبہ میں 6,161 لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ 628 لیپ ٹاپ، سرکاری جامعات،257 نجی جامعات،461 میڈیکل کالجز، 375 نرسنگ کالجز،17 خصوصی تعلیم کے اداروں جبکہ 423 لیپ ٹاپ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) کے کالجز کے طلبہ میں تقسیم کیے گئے۔ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے طلبہ میں مجموعی طور پر مالیت 19 کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار روپے کے2,590وظائف تقسیم کیے گئے۔ ان میں سے 2,085 وظائف سرکاری جامعات کے طلبہ کے لیے مختص ہیں، جن کی مالیت 17 کروڑ 2 لاکھ 10 ہزار روپے ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر 17 لاکھ سے زائد افراد نے انٹری کی۔ اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت دو لاکھ 25ہزار سے زائد لون جاری کیا گیاجس میں سے 128718 گھر مکمل ہوچکے ہیں۔ 171597 افراد کو اپنی چھت، اپنا گھرکے تحت قرضے کی دوسری قسط بھی مل گئی۔ اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت 62600 گھر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھرسکیم میں قرضوں کی ادائیگی میں ریکارڈ 97.6فیصد وصولی ہوئی۔ 22.29 ارب روپے کے قرضوں کی اقساط وصول ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر کے لئے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دے دی۔”اپنی چھت، محفوظ چھت“ سکیم کے تحت درخواست وصولی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ 3055 درخواست دہندگان کو اپنی چھت محفوظ چھت کے لئے ایک ارب 21 کروڑ لاکھ کے لون مل گئے۔ اپنی چھت محفوظ چھت کے تحت 532 گھر کی تعمیر و توسیع مکمل کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کی تکمیل کے اہداف مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔
اسلام آباد سابق وفاقی وزیر اسعد محمود پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری میں پھر پیش نہ...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹس میں انتخاب کیلئے وزیر اعظم آفس کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے لیےدرآمدی چینی برآمدکرنے کی راہ ہموار ہونےلگی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان...
اسلام آباد پیٹرول 2 روپے فی لیٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار ،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل...
اسلام آ باد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی...
لاہورگورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس طلب کر لیااجلاس 16 نومبر بروز سوموار دوپہر 2 بجے ہو گا۔ اجلاس...
کراچیٹرمپ کی مقبولیت 32 فیصد کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی، 63 فیصد شہری کارکردگی سے ناخوش، مہنگائی اور ایران...