مریم نواز کا اٹک پہنچنےپر پُرتپاک استقبال کئی من پھول نچھاور،وزیر اعلیٰ سکیورٹی ہٹا کر بچوں اور خواتین میں گھل مل گئیں

04 نومبر ، 2026

لاہور (خصوصی نمائندہ/ جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ مریم نواز کے اٹک پہنچنے پرعوام کے جم غفیر، کارکنوں اوربچوں نے پرتپاک استقبال کیا اور روایتی ڈاچی ناچ سے خیر مقدم کیا ۔ ہر چوک، ہر چوراہے اورہر سڑک پر پھول ہی پھول نچھاور کیے گئے۔ہٹیاں روڈ، کامرہ روڈ،یونیورسٹی روڈ پر مریم نواز کی گاڑی گلاب کی پتیوں سے بھر گئی۔ وزیراعلیٰ نے سیکورٹی ہٹا کر عوام اور بچوں کواپنے پاس بلوایا اور ان میں گھل مل گئیں۔ بچوں کے ہمراہ اٹک کے میگا پراجیکٹس کا افتتاح ۔ ایگری مال، اراضی ریکارڈ سنٹر،ماڈل چلڈرن ماڈل ہوم، فتح جنگ سپیشل ایجوکیشن سینٹر سمیت 127 پراجیکٹس کا افتتاح بھی کیا۔ خواتین اور بچے مریم نوازکی گاڑی کے ساتھ چلتے رہے۔ اٹک کے مرکزی بازار میں ٹف ٹائل، لائٹس، لائیبریری بوتھ قائم کر دیا گیا۔