اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ڈی جی نجکاری کمیشن محمد شاہد دیو تبدیل ؛خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس ،پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات محمد آصف ،سول سروسزاکیڈمی لاہور کی افسر صائمہ مستنصر تبدیل ، سندھ کے لیکچرار فیضان علی ڈیپوٹیشن پر وفاقی نظامت تعلیمات تعینات،ڈاکٹر سبین ہارون کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس تعیناتی میں توسیع ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نو ٹیفیکیشن کے مطابق سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 19کے افسر محمد شاہد دیو کی خدمات ان کے محکمے مینجمنٹ سروسز ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ انیس کے افسر محمد آصف کی خدمات ایف بی آر ، جبکہ سول سروسزاکیڈمی لاہور ایڈیشنل ڈائریکٹر فنا نس اور پا کستان آڈ ٹ اینڈ اکا ئونٹس سرو س گریڈ انیس کی افسر صائمہ مستنصر کی خدمات آڈیٹر جنرل آفس کو واپس کردی گئیں۔محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی ڈاکٹر سبین ہارون کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آ باد میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں دو سال کی توسیع کی گئی ۔ محکمہ تعلیم سندھ کے لیکچرر فیضان علی امداد کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر وفاقی نظامت تعلیمات میں تعینات کیا گیا۔
اسلام آباد سابق وفاقی وزیر اسعد محمود پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری میں پھر پیش نہ...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹس میں انتخاب کیلئے وزیر اعظم آفس کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے لیےدرآمدی چینی برآمدکرنے کی راہ ہموار ہونےلگی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان...
اسلام آباد پیٹرول 2 روپے فی لیٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار ،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل...
اسلام آ باد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی...
لاہورگورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس طلب کر لیااجلاس 16 نومبر بروز سوموار دوپہر 2 بجے ہو گا۔ اجلاس...
کراچیٹرمپ کی مقبولیت 32 فیصد کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی، 63 فیصد شہری کارکردگی سے ناخوش، مہنگائی اور ایران...