اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان سٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کاروں کی تعداد میں نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔اکتوبر 2026 میں 25 ہزار 747 نئے سرمایہ کاروں کا اضافہ ہوا ہے جو ماہانہ بنیاد پر اب تک کا سب سے بڑا اور سالانہ بنیاد پر 66 فیصد اضافہ ہے۔اس اضافے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کا مجموعی سرمایہ کار بیس 6 لاکھ 81 ہزار 965 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو سالانہ بنیاد پر 56 فیصد زیادہ ہے، وزارت خزانہ کے مطابق صرف 10 ماہ کے دوران یعنی جنوری سے اکتوبر 2026 تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 لاکھ 18 ہزار 894 نئے سرمایہ کار شامل ہوئے ہیں،یہ تعداد گزشتہ چار مکمل سالوں یعنی 2022 سے 2025 تک کے مجموعی اضافے 1 لاکھ 93 ہزار 246 سے بھی زیادہ ہے اور تقریباً پانچ سال کے برابر ہے۔
کراچی ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست، وینس 2028 کا صدارتی انتخابات سے دستبرداری پر غور؛ وسط مدتی انتخابات میں...
کراچی مسقط میں اے سی سی ایشیا کپ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو آخری گیند پر ایک وکٹ سے شکست دینے کے بعد...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہےکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے...
لاہورمرکزی مسلم لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدر کو پارٹی کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس...
اسلام آبا اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد...
اسلام آباد ریفرنڈم آئینی طریقہ کار کا متبادل نہیں، صوبے کی حدود میں تبدیلی کیلئے دو تہائی اکثریت لازمی،...
کراچی چین میں ٹرمپ، شی اور پیوٹن ملاقات، جوہری معاہدہ اور ایران جنگ ایجنڈے میں شامل ،تینوں رہنما 18نومبر کو...
اسلام آباد لانا نصیبہ اقوام متحدہ کی پہلی خاتون سیکریٹری جنرل بننے کی دوڑ میں شامل، اماراتی سفارت کار کا...