اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی دارالحکومت میں اہم سیا سی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے منگل کی شام وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص دو نوں جماعتوں کے در میان پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم قانون سازی کے امور بالخصوص انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی کے قیام اور اس میں اپوزیشن کی شرکت کو یقینی بنا نے پر بھی مشاورت کی گئی۔وفد میں چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی، شیری رحمن، سیدنوید قمر، راجہ پرویز اشرف بھی شامل تھے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اقتصا دی امور احدچیمہ، وزیر خزانہ اورنگزیب وزیر امور کشمیر امیر مقام، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور مشیر رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص دو نوں جماعتوں کے در میان پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے ورکنگ ریلیشن مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ آئی ایم ایف سے متعلق مجوزہ قانون سازی پر اعتماد میں لیا گیا۔
اسلام آباد سابق وفاقی وزیر اسعد محمود پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری میں پھر پیش نہ...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹس میں انتخاب کیلئے وزیر اعظم آفس کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے لیےدرآمدی چینی برآمدکرنے کی راہ ہموار ہونےلگی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان...
اسلام آباد پیٹرول 2 روپے فی لیٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار ،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل...
اسلام آ باد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی...
لاہورگورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس طلب کر لیااجلاس 16 نومبر بروز سوموار دوپہر 2 بجے ہو گا۔ اجلاس...
کراچیٹرمپ کی مقبولیت 32 فیصد کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی، 63 فیصد شہری کارکردگی سے ناخوش، مہنگائی اور ایران...
لاہور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوقاف نےقرآن پاک کی بے حرمتی کی روک تھام کے لیے جامع قانونی طریقہ...