اسلام آباد(مہتاب حیدر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین سید نوید قمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یورپی یونین (ای یو) کی تازہ ترین رپورٹ میں اٹھائے گئے تحفظات کے پیش نظر پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس کا اگلا مرحلہ مشکلات کا شکار ہوسکتا ہے، تاہم وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ پوزیشن 2028ء کی عبوری مدت تک محفوظ ہے اور موجودہ جی ایس پی پلس کی مدت ختم ہونے کے بعد اگلے مرحلے کے لیے درخواست دی جائے گی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فکسڈ ٹیکس اسکیم کی کارکردگی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، جس کے تحت ملک بھر کے تقریباً 37 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف حاصل نہیں ہوسکا۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے اعتراف کیا کہ آسان ٹیکس اسکیم کے تحت دکانداروں کی رجسٹریشن کا ردعمل حکومت کی توقعات کے مطابق نہیں رہا۔ حکومت نے تاجروں اور کاروباری تنظیموں کی مشاورت سے اسکیم تیار کرتے ہوئے دکانداروں کے تحفظات دور کیے تھے، تاہم اس کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔
اسلام آباد سابق وفاقی وزیر اسعد محمود پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری میں پھر پیش نہ...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹس میں انتخاب کیلئے وزیر اعظم آفس کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے لیےدرآمدی چینی برآمدکرنے کی راہ ہموار ہونےلگی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان...
اسلام آباد پیٹرول 2 روپے فی لیٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار ،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل...
اسلام آ باد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی...
لاہورگورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس طلب کر لیااجلاس 16 نومبر بروز سوموار دوپہر 2 بجے ہو گا۔ اجلاس...
کراچیٹرمپ کی مقبولیت 32 فیصد کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی، 63 فیصد شہری کارکردگی سے ناخوش، مہنگائی اور ایران...
لاہور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوقاف نےقرآن پاک کی بے حرمتی کی روک تھام کے لیے جامع قانونی طریقہ...