نیویارک (ایم عظیم میاں) امریکا بھر میں جاری مڈ ٹرم انتخابات کے موقع پر سیاسی سرگرمیاں اور ووٹرز کا تحرک عروج پر رہا۔امریکی تاریخ کے کسی بھی مڈ ٹرم الیکشن میں پارٹی بنیادوں پر اتنی شدّت، عوامی بیداری اور واضح ’’امریکی تقسیم‘‘ پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔مشی گن میں مسلم ووٹرز کا ردعمل اور اسلاموفوبیا کا فیکٹر رہا،ریاست مشی گن میں سینیٹ کا معرکہ انتہائی حساس اور اہم شکل اختیار کر گیا ہے،عرب نژاد سینیٹ امیدوار ڈاکٹر السید کو عوامی سطح پر اہم برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔پچھلے انتخابات میں مسلم ووٹرز نے امن اور جنگ بندی کے وعدے پر صدر ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا، تاہم اس مرتبہ ٹرمپ کی مبینہ وعدہ خلافی پر مسلم برادری میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔سینیٹ کی اس جنگ میں صیہونی اور چرچ لابیاں انتہائی فعال ہیں اور مشی گن میں شدید ترین اسلاموفوبیا مہم کا سامنا ہے۔مالی وسائل کے لحاظ سے ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کو نمایاں فوقیت حاصل ہے، جن کی مہم پر تقریباً 90 ملین ڈالر خرچ کیے گئے ہیں، جبکہ ڈاکٹر السید کا بجٹ اس کے ایک تہائی سے بھی کم ہے، تاہم انہیں عوامی حمایت حاصل ہے۔ واشنگٹن کی نواحی ریاست ورجینیا کی اہم ترین کاؤنٹی فیئر فیکس میں امریکی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان (کانگریس) کی نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں ووٹرز کی بڑی تعداد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہی ہے۔واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی غیرا علانیہ سرگرمیاں،ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت واشنگٹن میں موجود تھے، تاہم ان کا کوئی باضابطہ سرکاری شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔ وہ محض نجی ملاقاتوں، پیغامات اور انتخابی رابطوں میں مصروف رہے۔ چونکہ صدر ٹرمپ بذاتِ خود اس الیکشن میں امیدوار نہیں ہیں، اس لیے ان پر انتخابی ضوابط کی وہ پابندیاں لاگو نہیں ہوتیں جو عام امیدواروں پر ہوتی ہیں۔فیئر فیکس کاؤنٹی میں ریکارڈ پولنگ اور ووٹر ٹرن آؤٹ ہوئی، فیئر فیکس کاؤنٹی میں، جہاں امریکی نژاد افراد کے ساتھ ساتھ امیگرینٹس کی بڑی تعداد آباد ہے، وہاں پولنگ سے قبل ہی ’’ارلی ووٹنگ‘‘ اور بذریعہ میل (Postal Ballots) تقریباً 16 لاکھ افراد اپنے ووٹ کاسٹ کر چکے تھے۔ اگرچہ اس کاؤنٹی میں ریپبلکنز کے حامی موجود ہیں، لیکن عددی اعتبار سے ڈیموکریٹک پارٹی کی پوزیشن مضبوط دکھائی دیتی ہے۔امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے شدید مقابلہ جاری ہے،ایوانِ نمائندگان (House): ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل کرنے کے لیے صرف 4 اضافی نشستوں کی ضرورت ہے۔سینیٹ (Senate): ڈیموکریٹس کو کنٹرول حاصل کرنے کے لیے 3 نشستیں درکار ہیں۔ریفرنڈم اور عالمی اثرات، سیاسی حلقوں کے مطابق یہ مڈ ٹرم الیکشن دراصل صدر ٹرمپ کی پالیسیوں، ان کے اقدامات اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے وعدوں پر ایک عوامی ریفرنڈم ہے۔نتائج کا اثر براہِ راست وائٹ ہاؤس اور عالمی صورتحال پر پڑے گا،ریپبلکن کامیابی کی صورت میں،در ٹرمپ حوصلہ پا کر طاقت کے استعمال کے ذریعے ایران کے ساتھ جاری جنگ کا دائرہ کار مزید بڑھا سکتے ہیں۔ڈیموکریٹک کامیابی کی صورت میں: ایوان میں اکثریت کھونے کے بعد شدید ردعمل کے طور پر جنگی اقدامات میں وسعت لائی جا سکتی ہے۔دونوں صورتوں میں، امریکی انتخابات کا محور و مرکز صدر ٹرمپ کی ذات اور ان کی پالیسیاں ہی بنی ہوئی ہیں۔
اسلام آباد سابق وفاقی وزیر اسعد محمود پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری میں پھر پیش نہ...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹس میں انتخاب کیلئے وزیر اعظم آفس کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے لیےدرآمدی چینی برآمدکرنے کی راہ ہموار ہونےلگی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان...
اسلام آباد پیٹرول 2 روپے فی لیٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار ،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل...
اسلام آ باد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی...
لاہورگورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس طلب کر لیااجلاس 16 نومبر بروز سوموار دوپہر 2 بجے ہو گا۔ اجلاس...
کراچیٹرمپ کی مقبولیت 32 فیصد کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی، 63 فیصد شہری کارکردگی سے ناخوش، مہنگائی اور ایران...
لاہور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوقاف نےقرآن پاک کی بے حرمتی کی روک تھام کے لیے جامع قانونی طریقہ...