انٹرا پارٹی انتخابات مقررہ مدت میں نہ کرانے پر متحدہ قومی موومنٹ کو شوکاز نوٹس جاری

04 نومبر ، 2026

اسلام آباد ( طاہر خلیل )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات مقررہ مدت میں نہ کرانے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان سے وضاحت طلب کی ہے کہ آئندہ انتخابات کے لیے اسے انتخابی نشان حاصل کرنے یا برقرار رکھنے کے لیے نااہل کیوں قرار نہ دیا جائے؟۔