تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )مکہ مکرمہ پر ڈرون حملہ ناکام‘سعودیہ میں آئندہ سال جنوری فروری میں ہونیوالا ایشین فٹبال کپ مؤخر‘ پاسداران انقلاب کا جنوبی علاقے بندر خمیر کے اوپر دو امریکی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ‘آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے‘ ایرانی جزیرے قشم پر امریکی حملے ‘دھماکوں کی آوازیں سنی گئیںجبکہ صدرٹرمپ نے ایران پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئےکہاہےکہ ایران میں نوتعمیر شدہ طیارہ شکن نظام کوکامیابی سے نشانہ بنایا گیا‘ انہوں نے اس کارروائی کو محدودحملہ قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ بہت زیادہ لوگوں کومارنے کے خواہش مند نہیں لیکن اگرضرورت پڑی توہمیں ایسا کرنا ہوگا۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ جزیرہ قشم پر امریکی حملوں میں اس کا کوئی کردارنہیں تھا‘ امریکی فوجی حکام کے مطابق یہ کارروائی پاسداران کی جانب سے امریکی طیارے پر فائرنگ کے جواب میں کی گئی ۔دوسری جانب صدر پزشکیان کاکہنا ہے کہ دوبارہ لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں ‘ تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا اور ملک اس وقت دفاعی تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر ہے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے واضح کیاہے کہ ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن سے سفارتی رابطے جاری ہیںاور ایران ہر صورتحال سے نمٹنے اورنئی جارحیت کاجواب دینے کے لیے تیار ہے جبکہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایران کے مطالبات پر امریکا کا جواب قابل اطمینان نہیں تھا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے کا بنیادی نکتہ ہے۔قطرکا کہنا ہے کہ اسے اب بھی امید ہے کہ امریکا اور ایران کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سی بی ایس نے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں واقع ایران کے جزیرہ قشم پر حملے کیے ہیں۔ نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق پیر کو جزیرے پر کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔امریکی حکام نے ان حملوں کو محدود نوعیت کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی طیارے پر فائرنگ کے جواب میں کیے گئے۔علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز کو ٹیلی فونک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ امریکا نے ایران پر حملے کیے ہیں۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں اور اہم عہدوں پر کی گئی عارضی تعیناتیوں کی مدت میں توسیع...
کراچی ملک کے دور افتادہ علاقوں کو فضائی سفر سے جوڑنے والی نجی ایئر لائن ساؤتھ ایئر کے دو میں سے ایک اے ٹی آر...
اسلام آباد کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے اجلاس میں متعدد قانونی مسودات کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں فارن...
لندن این سی اے کو پاکستان فرار ہونے والے دو مجرموں کی تلاش؛ عوام سے مدد کی اپیل؛ مجرمان کو بچوں سے جنسی زیادتی...
اسلام آباد ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان...
کراچی کینیڈا کی نجی فضائی کمپنی پی اے ایل ایئرلائنز کی پرواز پی بی 411 نے ہیپی ویلی گوز بے سے ڈیئر لیک کیلئے...
اسلام آباد کراچی پورٹ پر 51 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر بحری جہاز گوکووا ایم گزشتہ روز پہنچ گیا ہے۔
لاہوربھگوت مان کے دورہ لاہور میں مودی حکومت کی کلیئرنس رکاوٹ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات...