اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ،نیوز ایجنسی) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال، امن و امان کے مسائل اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے اور وفاقی، صوبائی حکومتوں سمیت تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول حکام اور وفاقی وزراء نے شرکت کی، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا اور خیبرپختونخوا میں حکومتی امور، انتظامی اقدامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے اجلاس کو خیبرپختونخوا میں حکومت کے مختلف شعبوں کی جانب سے اب تک کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے 12 اضلاع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال بھی زیر بحث آئی، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اے آر ڈی سی کی اب تک کی کارکردگی پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کیلئے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے جانے والے آپریشنز کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ دہشت گردی کے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔وزیراعظم شہباز شریف نے تمام وفاقی و صوبائی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطہ کاری مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
کراچی ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست، وینس 2028کا صدارتی انتخابات سے دستبرداری پر غور، وسط مدتی انتخابات میں...
کراچی ٹرمپ کی نئی عدالتی جنگ، وفاقی ججوں کے اختیارات مزید محدود کرانیکی کوشش، سپریم کورٹ سے پھرعدالتوں کو...
کراچی ٹرمپ کی عدم شرکت کے باوجود ڈیموکریٹس کا موسمیاتی کانفرنس میں بھرپور شرکت کا اعلان ، کامیاب 18ڈیموکریٹ...
اسلام آباد سابق وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخواہ ،سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9اراکین اسمبلی کی...
اسلام آباد حکومت نے جیٹ فیول 29روپے 28پیسے فی لیٹرسستا کر دیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 24روپے 88 پیسے جبکہ...
کراچی چین میں ٹرمپ، شی اور پیوٹن ملاقات، جوہری معاہدہ اور ایران جنگ ایجنڈے میں شامل ،تینوں رہنما 18نومبر کو...
اسلام آبا اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس 15اور 16نومبر کو اسلام آباد...
اسلام آباد ریفرنڈم آئینی طریقہ کار کا متبادل نہیں، صوبے کی حدود میں تبدیلی کیلئے دو تہائی اکثریت لازمی،...