کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں سینیٹ کی 35، ایوان نمائندگان کی تمام 435نشستوں اور 36ریاستوں میں نئے گورنرز کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ، کئی ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، کچھ ریاستوں میں ووٹنگ بدھ کا عمل بدھ کے روز تک مکمل ہوجائے گا، ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پرآگئی ہے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولز نتائج کےمطابق دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کو ریپبلکن پر معمولی برتری حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ ٹرمپکا دعویٰ ہے کہ نتائج اس کے برعکس ہوں گے ،امریکی اخبار کے مطابق سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی شہری ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں (جس کی وجہ ایران جنگ ہے) سمیت زندگی کے اخراجات میں اضافے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو شکست دینے کے موڈ میں ہیں۔پولنگ اسٹیشنز کھلنے کے فوراً بعد صدر ٹرمپ نے قومی صبح کے ٹیلی ویژن شو’’فاکس اینڈ فرینڈز‘‘ کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ”میرے خیال میں نتائج آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ بہتر ہوں گے۔“تاہم، بہت سے سروے اس کے برعکس صورتحال دکھا رہے ہیں، اور یہ پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ چند ایسی ریاستیں بھی جہاں دہائیوں سے ڈیموکریٹک سینیٹر منتخب نہیں ہوئے، وہاں بھی سیاسی بازی پلٹ سکتی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز لنکن میموریل ریفلیکٹنگ پول پر دیئے گئے اپنے بیانات کی میڈیا کوریج پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اس پول کو اپنے نام سے منسوب کرنے سے متعلق ان کے مذاق کا صحافیوں نے غلط مطلب نکالا۔دریں اثناءانتخابات کے دوران دشواریوں اور شکایات کا سامنا بھی رہا ، نیویارک کی ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی سمیت اہم سوئنگ اضلاع میں ووٹنگ مشینوں کے بیلٹ سکین نہ کرنے کی تکنیکی دشواریاں سامنے آئی ہیں، جس کے بعد تکنیکی ٹیمیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کام کررہی تھیں۔ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی کے ایگزیکٹو کین جینکنز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کاؤنٹی کی 40 سے زائد بلدیاتی حدود کے 332پولنگ مقامات پر ووٹنگ مشینیں 2لاکھ 50ہزار تک بیلٹ پیپرز کو اسکین کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں اور اہم عہدوں پر کی گئی عارضی تعیناتیوں کی مدت میں توسیع...
کراچی ملک کے دور افتادہ علاقوں کو فضائی سفر سے جوڑنے والی نجی ایئر لائن ساؤتھ ایئر کے دو میں سے ایک اے ٹی آر...
اسلام آباد کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے اجلاس میں متعدد قانونی مسودات کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں فارن...
لندن این سی اے کو پاکستان فرار ہونے والے دو مجرموں کی تلاش؛ عوام سے مدد کی اپیل؛ مجرمان کو بچوں سے جنسی زیادتی...
اسلام آباد ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان...
کراچی کینیڈا کی نجی فضائی کمپنی پی اے ایل ایئرلائنز کی پرواز پی بی 411 نے ہیپی ویلی گوز بے سے ڈیئر لیک کیلئے...
اسلام آباد کراچی پورٹ پر 51 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر بحری جہاز گوکووا ایم گزشتہ روز پہنچ گیا ہے۔
لاہوربھگوت مان کے دورہ لاہور میں مودی حکومت کی کلیئرنس رکاوٹ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات...