لاہور (خصوصی نمائندہ/ جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے گجرات سے ایک وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ پنجاب میں کرپشن سے الماریاں بھری ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز چوہدری سالک پر برہم ۔کہتے ہیں پرویز الٰہی کی حکومت اچھی تھی،جہاں بارش میں لینڈ کروزر جیسی گاڑی ڈوب جاتی تھی، بات کرپشن کی نہیں،تکلیف یہ ہے کہ ہماری مرضی کا ڈی سی گجرات کیوں نہیں لگایا۔ اٹک کی کامسٹ یونیورسٹی آمد، خیبرپختونخوا میں 3600 طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیا جارہا ،پہلے، دوسرے اور تیسرے فیز میں ایک لاکھ8 ہزار طلبہ و طالبات میں سکالر شپ تقسیم۔ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر 17 لاکھ سے زائد افراد کی انٹری، 62600 گھر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن، دو لاکھ 25ہزار سے زائد لون جاری، نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نے کا مسٹ یونیورسٹی اٹک میں لیپ ٹاپ اورہونہار سکالر شپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا جھوٹا الزام لگانے والے وفاقی وزیر کو کہتی ہوں کہ کرپٹ حکومت میں وزیر بن کر کیوں بیٹھے ہو،ثبوت لائو ورنہ ہرجانے کا نوٹس بھجوارہے ہیں۔ پنجاب میں کھربوں روپے کے پراجیکٹس بنا رہے ہیں، ایک ایک منصوبہ تین،تین سو ارب روپے کا ہے۔ حلف اٹھا کر کہہ سکتی ہوں کہ ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں کی۔ اگر ثابت ہوجائے تو عوام کے اوراللہ کے سامنے جوابدہ ہوں،جھوٹے الزام لگانا کافی نہیں۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کہتے ہیں پرویز الٰہی کی حکومت اچھی تھی،جہاں بارش کے پانی میں لینڈ کروزر جیسی گاڑی ڈوب جاتی تھی۔گجرات میں خود دیکھا ہے کہ لوگ ٹرالیوں پر گھروں پر آجارہے تھے کیونکہ بائیک اورگاڑی نہیں چل سکتی تھی۔ڈیڑھ،دو سال گزرنے کے بعد اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گجرات میں پانی کھڑا نہیں ہوتا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بات کرپشن کی نہیں،تکلیف یہ ہے کہ ہماری مرضی کا ڈی سی گجرات کیوں نہیں لگایا۔پنجاب میں اب محنت کے ساتھ سوفیصد میرٹ پر کام ہوتا ہے۔ سفارش پر ڈی سی نہیں لگاتی کیونکہ یہ امانت میں خیانت کے مترادف ہے۔سفارش پر آنے والے ملک کا بیڑہ غرق کر دیتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ حاصل کرنیوالے طلبا پنجاب کی کریم کے طور پر تقریب میں شریک ہیں۔ماں ہونے کے ناطے اپنے بچوں کے درمیان ان کی کامیابی کو منانے کیلئے خود اٹک آئی ہوں۔اولاد کی کامیابی پر والدین کا سر فخر سے بلند ہوتا ہے۔طلبہ کو ان کی محنت کا صلہ اورحق مل رہا ہے،شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔طلبہ کو اپنا حق سراٹھا کرلینا چاہیے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود محنت کر کے کامیابی حاصل کرنے والے بچے قابل تحسین ہیں۔ آج کے طلبا کل پاکستان کی تقدیر لکھیں گے۔ میں بچوں کے پاس دوسروں کی خامیاں بیا ن کرنے نہیں آئی،بلکہ اپنی کارکردگی کا رپورٹ کارڈ لے کرآئی ہوں۔ والدہ کے انتقا ل کی وجہ سے مشکلات کی شکار بچی کو ہونہار سکالرشپ ملنے سے اس کے مالی مسائل حل ہو گئے۔ ہونہار سکالر شپ حاصل کرنیوالے ہر بچے کی اپنی اپنی کہانی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک بچہ ملا جس کے والد مزدور تھے،اب وہ سکالر شپ پا کر بہت خوش ہے۔ماضی میں بہت سے بچے ایسے تھے جوقابلیت کے باوجود تعلیم جاری نہ رکھ سکے۔مگر اب فیس نہ ہونے کی وجہ سے کسی کو تعلیم سے محروم نہیں ہونا پڑے گا۔ چند روز میں بچوں کیلئے ای بائیک پراجیکٹ بھی لانچ کرنے جارہے ہیں،پنک بیٹیوں کیلئے اوربلیک سکوٹی بیٹوں کیلئے ہوگی۔ای بائیک ملنے سے طلبہ کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بیٹیوں کے تحفظ کیلئے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا تاکہ بائیک پر اکیلے سفرکرنے پر کوئی مسئلہ نہ ہو۔ہر بیٹا ہر بیٹی پنجاب میں احساس تحفظ سے مالا مال ہے۔ہرکوئی جانتا ہے کہ پنجاب میں ہے تو محفوظ ہے۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جو لیپ ٹاپ،سکالرشپ اورسکوٹی دے رہا ہے۔پنجاب بچوں کو لیپ ٹاپ ہی نہیں بلکہ گارڈ آف آنر بھی دیتا ہے۔ پنجاب کا باڈر ختم ہوتے ہی ترقی بھی ختم ہوجاتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نہ وہاں کالج بنے،نہ سڑک بنی،نہ بسیں آئیں اورنہ کوئی کام ہوا۔میں وہ ماں نہیں جو مسئلے گنواتی ہے بلکہ مسئلے حل کرنے کیلئے دن رات ایک کرتی ہے۔اٹک داخل ہوئی تو گرامر سکول اور نواز شریف سکول آف ایمننس کو ساتھ ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ معجزے سے کم نہیں۔ ایئر کنڈیشنڈ کلاس روم،اے آئی لیب اور سائنس لیب سے مزین پنجاب بھر میں 300نواز شریف سکول آف ایمننس بن رہے ہیں۔ نوازشریف سکول آف ایمننس، گرامر سکولوں سے بہتر ہے بلکہ ایجوکیشن کا انقلاب ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے سے اتنا ہی پیارہے جتنا اپنی اولاد سے پیار ہے۔ بچوں سے دل کا رشتہ ہے،بچے گلے لگ کر خوشی سے روتے ہیں۔منڈی بہاؤالدین میں ایک طالبہ نے کہا کہ میں خوشی سے رو رہی ہوں کہ مجھے آپ سے ملنا تھا۔دوسروں کی تنقید کا برا نہیں ماننا چاہیے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں سے محبت کا رشتہ جوڑا،جو گلے لگ کر رونا چاہتے ہیں کیونکہ لوگ مجھے اپنا سمجھتے ہیں۔یہ جو محبت کا سلسلہ ہے دراصل دلوں پر حکومت کی بات ہے۔پیار کا رشتہ ہے،بچوں سے پیار کے رشتے کو بے جا تنقید کرنے والے نہیں سمجھ سکتے۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں اور اہم عہدوں پر کی گئی عارضی تعیناتیوں کی مدت میں توسیع...
کراچی ملک کے دور افتادہ علاقوں کو فضائی سفر سے جوڑنے والی نجی ایئر لائن ساؤتھ ایئر کے دو میں سے ایک اے ٹی آر...
اسلام آباد کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے اجلاس میں متعدد قانونی مسودات کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں فارن...
لندن این سی اے کو پاکستان فرار ہونے والے دو مجرموں کی تلاش؛ عوام سے مدد کی اپیل؛ مجرمان کو بچوں سے جنسی زیادتی...
اسلام آباد ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان...
کراچی کینیڈا کی نجی فضائی کمپنی پی اے ایل ایئرلائنز کی پرواز پی بی 411 نے ہیپی ویلی گوز بے سے ڈیئر لیک کیلئے...
اسلام آباد کراچی پورٹ پر 51 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر بحری جہاز گوکووا ایم گزشتہ روز پہنچ گیا ہے۔
لاہوربھگوت مان کے دورہ لاہور میں مودی حکومت کی کلیئرنس رکاوٹ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات...