نیویارک (ایم عظیم میاں) امریکا بھر میں جاری مڈ ٹرم انتخابات کے موقع پر سیاسی سرگرمیاں اور ووٹرز کا تحرک عروج پر رہا۔امریکی تاریخ کے کسی بھی مڈ ٹرم الیکشن میں پارٹی بنیادوں پر اتنی شدّت، عوامی بیداری اور واضح ’’امریکی تقسیم‘‘ پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔مشی گن میں مسلم ووٹرز کا ردعمل اور اسلاموفوبیا کا فیکٹر رہا،ریاست مشی گن میں سینیٹ کا معرکہ انتہائی حساس اور اہم شکل اختیار کر گیا ہے،عرب نژاد سینیٹ امیدوار ڈاکٹر السید کو عوامی سطح پر اہم برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔پچھلے انتخابات میں مسلم ووٹرز نے امن اور جنگ بندی کے وعدے پر صدر ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا، تاہم اس مرتبہ ٹرمپ کی مبینہ وعدہ خلافی پر مسلم برادری میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔سینیٹ کی اس جنگ میں صیہونی اور چرچ لابیاں انتہائی فعال ہیں اور مشی گن میں شدید ترین اسلاموفوبیا مہم کا سامنا ہے۔مالی وسائل کے لحاظ سے ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کو نمایاں فوقیت حاصل ہے، جن کی مہم پر تقریباً 90 ملین ڈالر خرچ کیے گئے ہیں، جبکہ ڈاکٹر السید کا بجٹ اس کے ایک تہائی سے بھی کم ہے، تاہم انہیں عوامی حمایت حاصل ہے۔ واشنگٹن کی نواحی ریاست ورجینیا کی اہم ترین کاؤنٹی فیئر فیکس میں امریکی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان (کانگریس) کی نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں ووٹرز کی بڑی تعداد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہی ہے۔واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی غیرا علانیہ سرگرمیاں،ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت واشنگٹن میں موجود تھے، تاہم ان کا کوئی باضابطہ سرکاری شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔ وہ محض نجی ملاقاتوں، پیغامات اور انتخابی رابطوں میں مصروف رہے۔ چونکہ صدر ٹرمپ بذاتِ خود اس الیکشن میں امیدوار نہیں ہیں، اس لیے ان پر انتخابی ضوابط کی وہ پابندیاں لاگو نہیں ہوتیں جو عام امیدواروں پر ہوتی ہیں۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں اور اہم عہدوں پر کی گئی عارضی تعیناتیوں کی مدت میں توسیع...
کراچی ملک کے دور افتادہ علاقوں کو فضائی سفر سے جوڑنے والی نجی ایئر لائن ساؤتھ ایئر کے دو میں سے ایک اے ٹی آر...
اسلام آباد کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے اجلاس میں متعدد قانونی مسودات کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں فارن...
لندن این سی اے کو پاکستان فرار ہونے والے دو مجرموں کی تلاش؛ عوام سے مدد کی اپیل؛ مجرمان کو بچوں سے جنسی زیادتی...
اسلام آباد ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان...
کراچی کینیڈا کی نجی فضائی کمپنی پی اے ایل ایئرلائنز کی پرواز پی بی 411 نے ہیپی ویلی گوز بے سے ڈیئر لیک کیلئے...
اسلام آباد کراچی پورٹ پر 51 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر بحری جہاز گوکووا ایم گزشتہ روز پہنچ گیا ہے۔
لاہوربھگوت مان کے دورہ لاہور میں مودی حکومت کی کلیئرنس رکاوٹ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات...