کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی انتخابات سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کو عدالتوں میں مسلسل دھچکے، کیلیفورنیا کے 20ہزار ووٹروں سے متعلق درخواست مسترد ، مشتبہ غیر ملکی ووٹروں کی فہرستیں ریاستوں کو بھیجنے سے روک دیاگیا۔عدالتوں نے انتخابی عمل میں وفاقی مداخلت اختیارات سے تجاوز قرار دیا،ٹرمپ انتظامیہ کاقانونی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان ،برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وسط مدتی انتخابات کے آغاز سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو انتخابی معاملات میں ریاستی حکام پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں پر عدالتوں سے متعدد دھچکے لگے ہیں۔ امریکی سپریم کورٹ نے کیلیفورنیا میں 20 ہزار سے زائد ایسے ووٹروں کے ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی روکنے سے متعلق انتظامیہ کی درخواست پر مداخلت سے انکار کردیا جنہیں وفاقی حکام ممکنہ طور پر غیر امریکی شہری قرار دے رہے تھے۔ دیگر وفاقی عدالتوں نے بھی مشتبہ غیر ملکی ووٹروں کی فہرستیں ریاستی حکام کو بھیجنے اور ان کی بنیاد پر ووٹوں کی گنتی روکنے کے اقدامات پر پابندی عائد کردی۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں اور اہم عہدوں پر کی گئی عارضی تعیناتیوں کی مدت میں توسیع...
کراچی ملک کے دور افتادہ علاقوں کو فضائی سفر سے جوڑنے والی نجی ایئر لائن ساؤتھ ایئر کے دو میں سے ایک اے ٹی آر...
اسلام آباد کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے اجلاس میں متعدد قانونی مسودات کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں فارن...
لندن این سی اے کو پاکستان فرار ہونے والے دو مجرموں کی تلاش؛ عوام سے مدد کی اپیل؛ مجرمان کو بچوں سے جنسی زیادتی...
اسلام آباد ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان...
کراچی کینیڈا کی نجی فضائی کمپنی پی اے ایل ایئرلائنز کی پرواز پی بی 411 نے ہیپی ویلی گوز بے سے ڈیئر لیک کیلئے...
اسلام آباد کراچی پورٹ پر 51 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر بحری جہاز گوکووا ایم گزشتہ روز پہنچ گیا ہے۔
لاہوربھگوت مان کے دورہ لاہور میں مودی حکومت کی کلیئرنس رکاوٹ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات...