امریکی انتخابات پر اربوں کی شرطیں پیش گوئی کرنیوالی ویب سائٹس کا امتحان

04 نومبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وسط مدتی انتخابات پر اربوں کی شرطیں، پیش گوئی کرنیوالی ویب سائٹس کا امتحان، ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں کامیابی کے 95 فیصد \،سینیٹ میں اکثریت کے 76 فیصد امکانات ظاہر\، انتخابات کیلئے 28ہزار سے زائد پیش گوئی بازار قائم ، ٹیکساس، مشی گن، مین اور جنوبی کیرولائنا پر بڑا سرمایہ داؤ پر ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وسط مدتی انتخابات پر 414 ارب 40 کروڑ روپےسے زائد کی شرطیں لگائی جاچکی ہیں، جس کے باعث سیاسی پیش گوئیوں کے آن لائن پلیٹ فارمز کالشی اور پولی مارکیٹ کی درستگی کا بڑا امتحان شروع ہوگیا ہے۔ تجزیاتی ادارے بیٹ اِنٹ کے اعدادوشمار میں ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے 95فیصد جبکہ سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے 76 فیصد امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ کالشی نے وسط مدتی انتخابات سے متعلق مجموعی مالی لین دین ایک ارب 33 کروڑ ڈالر بتایا ہے، جبکہ پولی مارکیٹ پر کانگریس کے انتخابات میں تقریباً 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی شرطیں لگائی گئی ہیں۔