دبئی ( سبط عارف ) امریکا کے 3 نومبر 2026 کے مڈٹرم انتخابات میں فوئی گرا کے علاوہ بھی کئی دلچسپ اور غیر معمولی معاملات پر ووٹنگ ہوگی ۔پالتو پرندوں کی فروخت، ٹریفک کیمروں پر پابندی ،ریاستی بندوق کے انتخاب کی تجاویز بھی بیلٹ پر شامل ۔ شہر لیمون گروو میں تجویز ہے کہ پالتو پرندے صرف ریسکیو مراکز اور شیلٹرز سے گھر کیلئے حاصل کئے گئے ہوں۔ عام تجارتی آئوٹ لیٹس سے فروخت نہ کئے جائیں۔ ووٹرز فیصلہ کریں گے کہ سرکاری اسکولوں میں ہر ہفتے امریکی قومی ترانہ بجانا لازمی قرار دیا جائے یا نہیں۔ امریکی ریاست ایریزونا میں ووٹرز فیصلہ کریں گےکہ اسپیڈ اور ٹریفک سگنل توڑنے والوں کی نشاندہی کرنےوالے خودکار کیمروں پر پابندی لگائی جائےیا نہیں۔تجویز میں نئے کیمروں کی تنصیب اورموجودہ نظام کے استعمال پر پابندیاں بھی شامل ہیں۔ شہریوں سے مشاورتی ووٹ کے ذریعے پوچھا جائے گا کہ کون سا ہتھیار ریاست کی سرکاری بندوق ہونا چاہئے۔ حتمی فیصلہ ریاستی مقننہ کرے گی۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں اور اہم عہدوں پر کی گئی عارضی تعیناتیوں کی مدت میں توسیع...
کراچی ملک کے دور افتادہ علاقوں کو فضائی سفر سے جوڑنے والی نجی ایئر لائن ساؤتھ ایئر کے دو میں سے ایک اے ٹی آر...
اسلام آباد کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے اجلاس میں متعدد قانونی مسودات کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں فارن...
لندن این سی اے کو پاکستان فرار ہونے والے دو مجرموں کی تلاش؛ عوام سے مدد کی اپیل؛ مجرمان کو بچوں سے جنسی زیادتی...
اسلام آباد ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان...
کراچی کینیڈا کی نجی فضائی کمپنی پی اے ایل ایئرلائنز کی پرواز پی بی 411 نے ہیپی ویلی گوز بے سے ڈیئر لیک کیلئے...
اسلام آباد کراچی پورٹ پر 51 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر بحری جہاز گوکووا ایم گزشتہ روز پہنچ گیا ہے۔
لاہوربھگوت مان کے دورہ لاہور میں مودی حکومت کی کلیئرنس رکاوٹ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات...