اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی دارالحکومت میں اہم سیا سی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے منگل کی شام وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص دو نوں جماعتوں کے در میان پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی، شیری رحمن، سیدنوید قمر، راجہ پرویز اشرف بھی شامل تھے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اقتصا دی امور احدچیمہ، وزیر خزانہ اورنگزیب وزیر امور کشمیر امیر مقام، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور مشیر رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے ۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں اور اہم عہدوں پر کی گئی عارضی تعیناتیوں کی مدت میں توسیع...
کراچی ملک کے دور افتادہ علاقوں کو فضائی سفر سے جوڑنے والی نجی ایئر لائن ساؤتھ ایئر کے دو میں سے ایک اے ٹی آر...
اسلام آباد کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے اجلاس میں متعدد قانونی مسودات کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں فارن...
لندن این سی اے کو پاکستان فرار ہونے والے دو مجرموں کی تلاش؛ عوام سے مدد کی اپیل؛ مجرمان کو بچوں سے جنسی زیادتی...
اسلام آباد ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان...
کراچی کینیڈا کی نجی فضائی کمپنی پی اے ایل ایئرلائنز کی پرواز پی بی 411 نے ہیپی ویلی گوز بے سے ڈیئر لیک کیلئے...
اسلام آباد کراچی پورٹ پر 51 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر بحری جہاز گوکووا ایم گزشتہ روز پہنچ گیا ہے۔
لاہوربھگوت مان کے دورہ لاہور میں مودی حکومت کی کلیئرنس رکاوٹ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات...