اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ایل این جی کی دستیابی میں کمی اور موسم سرما میں طلب بڑھنے کے باعث اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی محدود کرتے ہوئے بدھ سے روزانہ صرف 3 مخصوص اوقات میں گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت صارفین کو صبح 6:30 سے 9 بجے، دوپہر 12 سے 2:30 بجے اور شام 6 سے رات 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔ حکومت نے محدود ذخائر کے پیش نظر گھریلو صارفین کو دیگر شعبوں پر ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس این جی پی ایل نے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بھی 50 ملین مکعب فٹ یومیہ سے کم کرکے 35 ملین مکعب فٹ کردی ہے، جبکہ آئندہ چند روز میں اسے مکمل طور پر بند کرنے کا منصوبہ ہے۔ سیمنٹ انڈسٹری پہلے ہی متبادل ایندھن کے طور پر کوئلے پر منتقل ہوچکی ہے، جبکہ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سے منسلک صنعتی صارفین کو بھی گیس کی کم فراہمی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ٹرانسمیشن نیٹ ورک سے براہ راست منسلک برآمدی اور غیر برآمدی صنعتوں کو تقریباً 200 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس فراہم کی جارہی ہے، تاہم ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سے منسلک صنعتوں کی فراہمی میں مزید کمی خارج از امکان نہیں۔ پاور سیکٹر کو تقریباً 140 ملین جبکہ کھاد کی صنعت کو 53 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس فراہم کی جارہی ہے۔ایس این جی پی ایل نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایل این جی کی دستیابی کم ہونے کے باعث یہ اقدام کیا گیا ہے۔ گیس کی تقسیم اور مقررہ اوقات میں فراہمی کی نگرانی کے لیے کمپنی نے سچویشن روم بھی قائم کردیا ہے، جو اسلام آباد سمیت اپنے تمام فرنچائز علاقوں میں نظام کی نگرانی کرے گا۔ایل این جی کی قلت کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔ قطر سے پاکستان آنے والے ایل این جی کارگو پر آبنائے ہرمز میں داخل ہونے سے قبل حملے کے بعد علاقائی توانائی سپلائی چین بھی متاثر ہوئی ہے۔ پاکستان کو 13 اکتوبر اور 28 اکتوبر کو ایل این جی کے دو جہاز موصول ہوئے تھے، جن میں سے 28 اکتوبر والا کارگو تقریباً 20 نومبر تک گیس کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے کافی متوقع ہے۔ دستیاب ذخائر کو نومبر کے دوران استعمال کرنے کے لیے ایل این جی کی ری گیسیفکیشن کا عمل بھی سست کردیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکام مزید ایل این جی کارگو کا انتظام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم اضافی درآمدی گیس کی دستیابی کے بارے میں غیر یقینی صورتحال نے دسمبر اور جنوری میں طلب پوری کرنے کے حوالے سے خدشات بڑھا دیے ہیں۔ ایس این جی پی ایل کے نیٹ ورک، جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا شامل ہیں، پر گھریلو گیس کی طلب سردیوں میں بڑھ کر تقریباً 1500ملین مکعب فٹ یومیہ ہونے کا تخمینہ ہے، جبکہ اس وقت یہ تقریباً 500 ملین مکعب فٹ یومیہ ہے۔ اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک، سندھ اور بلوچستان میں گھریلو طلب بڑھ کر تقریباً 600 ملین مکعب فٹ یومیہ ہونے کی توقع ہے۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں اور اہم عہدوں پر کی گئی عارضی تعیناتیوں کی مدت میں توسیع...
کراچی ملک کے دور افتادہ علاقوں کو فضائی سفر سے جوڑنے والی نجی ایئر لائن ساؤتھ ایئر کے دو میں سے ایک اے ٹی آر...
اسلام آباد کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے اجلاس میں متعدد قانونی مسودات کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں فارن...
لندن این سی اے کو پاکستان فرار ہونے والے دو مجرموں کی تلاش؛ عوام سے مدد کی اپیل؛ مجرمان کو بچوں سے جنسی زیادتی...
اسلام آباد ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان...
کراچی کینیڈا کی نجی فضائی کمپنی پی اے ایل ایئرلائنز کی پرواز پی بی 411 نے ہیپی ویلی گوز بے سے ڈیئر لیک کیلئے...
اسلام آباد کراچی پورٹ پر 51 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر بحری جہاز گوکووا ایم گزشتہ روز پہنچ گیا ہے۔
لاہوربھگوت مان کے دورہ لاہور میں مودی حکومت کی کلیئرنس رکاوٹ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات...