راولپنڈی (حافظ وسیم اختر /سٹاف رپورٹر) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےکہاہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات خوش آئند ہے ، عمران خان سے ہونے والی یہ ملاقات ہماری بھی ضرورت تھی ،سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان ایمرجنسی اور گورنر راج کے بارے میں آگاہ تھے، ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ عمران خان نے کہا ہو کہ اچھا ہوا کے پی حکومت ختم ہو گئی،اسکی تردید کرتا ہوں ،سلمان صفدر نے بتایا کہ دوران ملاقات میں بانی نے زیادہ سیاسی بات نہیں کی،سلمان صفدر اڈیالہ سے کوئی ایسی بات لے کر نہیں آئے جس سے سیاسی خبر بنے،منگل کو اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر کبھی ریاست مخالف بیانیہ کو سپورٹ نہیں کیا ہم برملا کہتے ہیں کہ حکومت،فوج،ریاست ہماری ہے، پہلے پاکستان اسکے بعد سیاست ہے، آج بھی ہمار مطالبہ یہی ہے کہ عمران خان کا علاج ہونا چاہئیے،ان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی ملنی چاہئے ،، کہاانہوں نے کہاکہ عمران خان کی اسلام آباد جیل یا بنی گالہ منتقلی سے متعلق ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی،انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر سمجھتا ہوں کہ سیاسی کشیدگی کو نہیں بڑھنا چاہیے،مولانا فضل الرحمٰن کی اپنی جماعت اور سیاست ہےمیں نے انکی اسمبلی میں تقریر پر انہیں کہا تھا کہ بعض الفاظ نہ بولتے تو مناسب تھا، کشیدگی نہیں بڑھنی چاہئے۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں اور اہم عہدوں پر کی گئی عارضی تعیناتیوں کی مدت میں توسیع...
کراچی ملک کے دور افتادہ علاقوں کو فضائی سفر سے جوڑنے والی نجی ایئر لائن ساؤتھ ایئر کے دو میں سے ایک اے ٹی آر...
اسلام آباد کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے اجلاس میں متعدد قانونی مسودات کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں فارن...
لندن این سی اے کو پاکستان فرار ہونے والے دو مجرموں کی تلاش؛ عوام سے مدد کی اپیل؛ مجرمان کو بچوں سے جنسی زیادتی...
اسلام آباد ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان...
کراچی کینیڈا کی نجی فضائی کمپنی پی اے ایل ایئرلائنز کی پرواز پی بی 411 نے ہیپی ویلی گوز بے سے ڈیئر لیک کیلئے...
اسلام آباد کراچی پورٹ پر 51 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر بحری جہاز گوکووا ایم گزشتہ روز پہنچ گیا ہے۔
لاہوربھگوت مان کے دورہ لاہور میں مودی حکومت کی کلیئرنس رکاوٹ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات...