پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کاروں کی تعداد میں نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا

04 نومبر ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کاروں کی تعداد میں نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔اکتوبر 2026 میں 25 ہزار 747 نئے سرمایہ کاروں کا اضافہ ہوا ہے جو ماہانہ بنیاد پر اب تک کا سب سے بڑا اور سالانہ بنیاد پر 66فیصد اضافہ ہے۔اس اضافے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا مجموعی سرمایہ کار بیس 6 لاکھ 81 ہزار 965 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو سالانہ بنیاد پر 56فیصد زیادہ ہے۔