ڈی جی نجکاری کمیشن محمد شاہد دیو تبدیل خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس

04 نومبر ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ڈی جی نجکاری کمیشن محمد شاہد دیو تبدیل ؛خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس ،پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات محمد آصف ،سول سروسزاکیڈمی لاہور کی افسر صائمہ مستنصر تبدیل ، سندھ کے لیکچرار فیضان علی ڈیپوٹیشن پر وفاقی نظامت تعلیمات تعینات،ڈاکٹر سبین ہارون کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس تعیناتی میں توسیع ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نو ٹیفیکیشن کے مطابق سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 19کے افسر محمد شاہد دیو کی خدمات ان کے محکمے مینجمنٹ سروسز ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ انیس کے افسر محمد آصف کی خدمات ایف بی آر ، جبکہ سول سروسزاکیڈمی لاہور ایڈیشنل ڈائریکٹر فنا نس اور پا کستان آڈ ٹ اینڈ اکا ئونٹس سرو س گریڈ انیس کی افسر صائمہ مستنصر کی خدمات آڈیٹر جنرل آفس کو واپس کردی گئیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی ڈاکٹر سبین ہارون کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آ باد میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں دو سال کی توسیع کی گئی ۔ محکمہ تعلیم سندھ کے لیکچرر فیضان علی امداد کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر وفاقی نظامت تعلیمات میں تعینات کیا گیا ۔