نیویارک (ایم عظیم میاں) امریکا بھر میں جاری مڈ ٹرم انتخابات کے موقع پر سیاسی سرگرمیاں اور ووٹرز کا تحرک عروج پر رہا۔امریکی تاریخ کے کسی بھی مڈ ٹرم الیکشن میں پارٹی بنیادوں پر اتنی شدّت، عوامی بیداری اور واضح ’’امریکی تقسیم‘‘ پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔مشی گن میں مسلم ووٹرز کا ردعمل اور اسلاموفوبیا کا فیکٹر رہا،ریاست مشی گن میں سینیٹ کا معرکہ انتہائی حساس اور اہم شکل اختیار کر گیا ہے،عرب نژاد سینیٹ امیدوار ڈاکٹر السید کو عوامی سطح پر اہم برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ پچھلے انتخابات میں مسلم ووٹرز نے امن اور جنگ بندی کے وعدے پر صدر ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا، تاہم اس مرتبہ ٹرمپ کی مبینہ وعدہ خلافی پر مسلم برادری میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔سینیٹ کی اس جنگ میں صیہونی اور چرچ لابیاں انتہائی فعال ہیں اور مشی گن میں شدید ترین اسلاموفوبیا مہم کا سامنا ہے۔