کراچی(نمائندہ جنگ)گولڈ مارکیٹ ،سونے کی قیمت برقرار، چاندی کی قیمت میں 120 روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3896 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے پر برقرار رہی،تاہم منگل کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 120 روپے فی تولہ کی کمی سے 5368 روپے فی تولہ ہو گئی۔