ایران پر نیوکلئیر حملے سے پاکستان بھی متاثر ہوسکتا ہے ، امریکی پروفیسر کا انتباہ

04 نومبر ، 2026

دبئی ( سبط عارف ) امریکی دفاعی تجزیہ کار پروفیسر رابرٹ اے پیپ نے ایران کے پِکیکس ماؤنٹین ( کوہ کلنگ ) پر ممکنہ نیوکلئیر حملے کے خطرناک و بھیانک اثرات سے متعلق نقشہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ  پاکستان بھی متاثر ہوسکتا ہے   ۔امریکی یونیورسٹی شکاگو کے پروفیسر کے مطابق زمینی نیوکلئیر دھماکے کے بعد تابکاری مادے ہوا کے ذریعے پاکستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں۔افغانستان میں بھی ایران سے متصل مغربی علاقوں سمیت مختلف حصوں میں آلودگی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اثرات کا انحصار دھماکے کی شدت، موسم اور ہوا کے رخ پر ہوگا۔