کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں 50کروڑ افراد غربت سے نکل آئے مگرمعاشی ناہمواری بڑھ گئی۔ غربت میں کمی کی بڑی وجوہات روزگار، معاشی ترقی اور سرکاری امدادی پروگرام ، 23کروڑ افراد اب بھی خطِ غربت سے نیچے،امیر ترین 10فیصد افراد کے پاس قومی آمدن کا 58فیصد حصہ،غریب ترین نصف آبادی کو صرف 15فیصد ملتا ہے۔عالمی بینک کی نئی رپورٹ کے مطابق بھارت نے 2011 سے 2023کے دوران تقریباً 50کروڑ افراد کو غربت سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے، اس عرصے میں انتہائی غربت کی شرح 27.1 فیصد سے کم ہوکر 2.6 فیصد رہ گئی۔