راولپنڈی (حافظ وسیم اختر)عمران سے اڈیالہ جیل میں کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی ،منگل کو سابق وزیراعظم سے فیملی ارکان اور وکلاء کی ملاقات کادن تھا،عمران سے ملنے کے لئے ان کے بھانجے ،ڈاکٹر عظمی ٰخان کے بیٹے عبداللہ خان، کزن غازی برکی،بیرسٹر گوہر خان ،بیرسٹر سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک ایڈووکیٹ ،نیاز اللہ خان نیازی ،اویس یونس ایڈووکیٹ اڈیالہ روڈ پہنچے لیکن پولیس نے انہیں اڈیالہ جیل تک پہنچنے کی اجازت نہ دی ، مقررہ وقت ختم ہونے پر تمام افراد ملاقات بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے ۔