کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سکیورٹی فورسز نے کچھی‘ خاران اوردالبندین میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس کے نتیجے میں 18دہشت گردہلاک ہوگئے فائرنگ تبادلے میں سپاہی حکمت اللہ شہید ہوگیاذرائع کے مطابق کچھی کے علاقے سنی میں کیے گئے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی شہر میں سڑکوں کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔دوسری کارروائی ضلع خاران میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کر دیاگیا اس دوران سپاہی حکمت اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔جبکہ دالبندین میں پل چھوٹو کے مقام پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔ ٹھکانوں سے دو گاڑیاں، 5 موٹر سائیکلیں ، سولر پینل ، بھاری مقدار میںا سلحہ ایمونیشن، گولہ بارود، میگزین اور دیگر بارودی مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیں۔
ریاض سعودی عرب اور پاکستان سمیت18 ملکوں کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے شہر خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر...
کراچی سینئر رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسف زئی نے کہا کہ کوئی سازش ہو رہی ہے تو بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم کی ذمہ...
اسلام آباد لانا نصیبہ اقوام متحدہ کی پہلی خاتون سیکریٹری جنرل بننے کی دوڑ میں شامل، اماراتی سفارت کار کا...
کراچی برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے پر مشکوک ڈرون پروازوں کیخلاف امریکی فضائیہ نے فوری جوابی کی ہے۔غیرملکی...
کراچی ٹرمپ کی نئی عدالتی جنگ، وفاقی ججوں کے اختیارات مزید محدود کرانیکی کوشش، سپریم کورٹ سے پھرعدالتوں کو...
اسلام آباد ورلڈ بینک نے سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی،دیہی علاقوں میں 15 لاکھ افراد کو صاف...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہےکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے...
اسلام آباد پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن چشنوپ-5 سے بارہ سو میگاواٹ بجلی کی جنریشن سن 2030 کی بجائے ممکنہ طور...