نیتن یاہو اقتدار بچانے کیلئے کوشاں قومی حکومت کی تشکیل پر زور

04 نومبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک)نیتن یاہو اپنے اقتدار بچانے کیلئے کوشاں ہیں ، قومی حکومت بنانے اور وزیراعظم برقرار رہنے پر زور،اسرائیلی وزیر اعظم نے عرب جماعتوں کے ساتھ اتحادکو مسترد کردیا ، اپوزیشن کا جلد اقتدار سے ہٹانے کا عزم، حزب اختلاف کے 5رہنماؤں کا نئی حکومت بنانے کیلئے مشاورتی اجلاسع،عرب جماعتوں سے اتحاد پر اختلاف دیکھنے میں آیا۔ یائر گولان عرب جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کے حامی ، ایوگڈور لیبرمین نے عرب جماعتوں سے اتحاد کی مخالفت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو جلد اقتدار سے ہٹانے اور نئی حکومت تشکیل دینے کا عزم ظاہر کیا ہے، تاہم عرب جماعتوں کو اتحاد میں شامل کرنے کے معاملے پر اپوزیشن میں اختلافات برقرار ہیں، انتخابات کے غیر فیصلہ کن نتائج کے بعد گادی آئزنکوٹ کی قیادت میں پانچ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے ہرزیلیا میں اجلاس کیا اور جلد حکومت بنانے کے ساتھ ملک کو دوبارہ انتخابات سے بچانے پر اتفاق کیا، اپوزیشن نے آئزنکوٹ کے طے کردہ چار اصولوں پر مبنی صہیونی حکومت تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرنا اور حماس کی مذمت شامل ہیں، یہ شرائط بعض عرب جماعتوں کو اتحاد سے باہر رکھ سکتی ہیں، اسرائیلی پارلیمان میں عرب اکثریتی جماعتوں نے19نشستیں حاصل کی ہیں اور ان کی حمایت سے اپوزیشن اکثریت حاصل کرسکتی ہے۔