کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی انتخابات سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کو عدالتوں میں مسلسل دھچکے، کیلیفورنیا کے 20ہزار ووٹروں سے متعلق درخواست مسترد، مشتبہ غیر ملکی ووٹروں کی فہرستیں ریاستوں کو بھیجنے سےروک دیا گیا۔ عدالتوں نے انتخابی عمل میں وفاقی مداخلت اختیارات سے تجاوز قرار دیا،ٹرمپ انتظامیہ کاقانونی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان ،برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وسط مدتی انتخابات کے آغاز سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو انتخابی معاملات میں ریاستی حکام پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں پر عدالتوں سے متعدد دھچکے لگے ہیں۔ امریکی سپریم کورٹ نے کیلیفورنیا میں 20 ہزار سے زائد ایسے ووٹروں کے ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی روکنے سے متعلق انتظامیہ کی درخواست پر مداخلت سے انکار کردیا جنہیں وفاقی حکام ممکنہ طور پر غیر امریکی شہری قرار دے رہے تھے۔ دیگر وفاقی عدالتوں نے بھی مشتبہ غیر ملکی ووٹروں کی فہرستیں ریاستی حکام کو بھیجنے اور ان کی بنیاد پر ووٹوں کی گنتی روکنے کے اقدامات پر پابندی عائد کردی۔ عدالتوں کا مؤقف تھا کہ انتخابات کا انتظام ریاستوں کی آئینی ذمہ داری ہے اور وفاقی حکومت کی تیار کردہ فہرستیں غلطیوں پر مبنی ہونے کے باعث امریکی شہریت حاصل کرنے والے افراد کو ووٹ کے حق سے محروم کرسکتی ہیں۔ تاہم واشنگٹن کی ایک عدالت نے محکمہ انصاف کو غیر مسلح اہلکار انتخابی مراکز کی نگرانی کے لیے تعینات کرنے کی اجازت دے دی۔
لاہورمرکزی مسلم لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدر کو پارٹی کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے نومبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کی کارکردگی پر مبنی جامع عدالتی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی...
پشاور خیبر پختونخوا میں صحت کے شعبے کی صورتحال تشویشناک قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے کی 4 کروڑ سے...
کراچی جنریشن زی کیلئے مصنوعی ذہانت بھی بجلی اور گیس کے بل جیسا لازمی خرچ بن گئی ۔ امریکا میں نوجوانوں کے AI سے...
ملتان ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار رہا، مارکیٹ ذرائع...
اسلام آباد پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن چشنوپ-5 سے بارہ سو میگاواٹ بجلی کی جنریشن سن 2030 کی بجائے ممکنہ طور...
اسلام آباد ریفرنڈم آئینی طریقہ کار کا متبادل نہیں، صوبے کی حدود میں تبدیلی کیلئے دو تہائی اکثریت...
کراچی سینئر رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسف زئی نے کہا کہ کوئی سازش ہو رہی ہے تو بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم کی ذمہ...