امریکی کانگریس کے نومنتخب ارکان 3 جنوری کو حلف اٹھائیں گے

04 نومبر ، 2026

اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں، ایوان نمائندگان (House of Representatives) کی تمام 435 نشستوں اور سینیٹ (ایوان بالا) کی 35 نشستوں پر ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں کامیاب امیدوار 3 جنوری 2027 کو کیپیٹل ہل کی کانگریس بلڈنگ میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ انتخابات منگل کی شام 4 بجے شروع ہوئے جو بدھ کی صبح 7 بجے تک جاری رہیں گے۔ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے نومنتخب ارکان تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے، جبکہ 36 ریاستوں کے نومنتخب گورنر بھی جنوری 2027 کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں اپنی اپنی ریاستوں کے متعلقہ مقامات پر عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔