کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کا سال کے آخر سے اسرائیل کو 4 ارب ڈالر سالانہ امداد بند کرنے کا اعلان، امریکی صدرکا کہنا ہےاسرائیل کو امریکی مالی مدد کی ضرورت نہیں، نیتن یاہو سے کئی ماہ قبل امداد روکنے کا معاہدہ طے پاچکا ہے، ایک سروے کے مطابق48فیصد امریکی ووٹرز اور 66فیصد ڈیمو کریٹس کا خیال ہے امریکا اسرائیل کی ضرورت سے زیادہ حمایت کررہا ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن رواں سال کے اختتام سے اسرائیل کو سالانہ 4 ارب ڈالر کی مالی امداد دینا بند کردے گا، ٹرمپ نے فاکس نیوز کے پروگرام میں بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے کئی ماہ قبل امداد روکنے کا معاہدہ طے پاچکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اب امریکی مالی مدد کی ضرورت نہیں اور وہ اپنی مرضی کے ہتھیار خرید سکتا ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر امریکا اسرائیل کی مدد کرے گا، ٹرمپ نے واضح نہیں کیا کہ امداد کی کون سی مد بند کی جارہی ہے، امریکا اور اسرائیل کے درمیان موجودہ مفاہمتی معاہدے کے تحت اسرائیل کو سالانہ 3.8 ارب ڈالر فوجی امداد ملتی ہے جس کی مدت 2028 میں ختم ہورہی ہے، دوسری جانب غزہ جنگ کے بعد امریکی عوام بالخصوص ڈیموکریٹس میں اسرائیل کی حمایت کم ہوئی ہے، جون میں ہونے والے کوئنی پیاک یونیورسٹی کے سروے کے مطابق 48 فیصد امریکی ووٹرز اور 66 فیصد ڈیموکریٹس کا خیال ہے کہ امریکا اسرائیل کی ضرورت سے زیادہ حمایت کررہا ہے، نیتن یاہو بھی مئی میں کہہ چکے ہیں کہ وہ آئندہ ایک دہائی میں امریکی فوجی امداد سے اسرائیل کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔
لاہورمرکزی مسلم لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدر کو پارٹی کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے نومبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کی کارکردگی پر مبنی جامع عدالتی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی...
پشاور خیبر پختونخوا میں صحت کے شعبے کی صورتحال تشویشناک قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے کی 4 کروڑ سے...
کراچی جنریشن زی کیلئے مصنوعی ذہانت بھی بجلی اور گیس کے بل جیسا لازمی خرچ بن گئی ۔ امریکا میں نوجوانوں کے AI سے...
ملتان ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار رہا، مارکیٹ ذرائع...
اسلام آباد پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن چشنوپ-5 سے بارہ سو میگاواٹ بجلی کی جنریشن سن 2030 کی بجائے ممکنہ طور...
اسلام آباد ریفرنڈم آئینی طریقہ کار کا متبادل نہیں، صوبے کی حدود میں تبدیلی کیلئے دو تہائی اکثریت...
کراچی سینئر رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسف زئی نے کہا کہ کوئی سازش ہو رہی ہے تو بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم کی ذمہ...