کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے تمام آئل ریفائنریوں کے مالی معاملات کا شفاف اور جامع فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈٹ کے بعد عوام کو پیٹرول50روپے فی لیٹر تک سستا مل سکتا ہے۔منگل کو اجلاس کے بعد چیئرمین ملک خدا بخش ، نائب چیئرمینز انور کمال اورطارق حسن نے کہا کہ ریفائنریوں نے 3 ماہ میں سال بھر کے برابر منافع کمایا، اس لیے ان کے مالی معاملات کی حقیقت سامنے لانے کے لیے فوری فرانزک آڈٹ ضروری ہے۔