اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ڈی جی نجکاری کمیشن محمد شاہد دیو تبدیل ؛خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس ،پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات محمد آصف ،سول سروسزاکیڈمی لاہور کی افسر صائمہ مستنصر تبدیل ، سندھ کے لیکچرار فیضان علی ڈیپوٹیشن پر وفاقی نظامت تعلیمات تعینات،ڈاکٹر سبین ہارون کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس تعیناتی میں توسیع ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نو ٹیفیکیشن کے مطابق سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 19کے افسر محمد شاہد دیو کی خدمات ان کے محکمے مینجمنٹ سروسز ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ انیس کے افسر محمد آصف کی خدمات ایف بی آر ، جبکہ سول سروسزاکیڈمی لاہور ایڈیشنل ڈائریکٹر فنا نس اور پا کستان آڈ ٹ اینڈ اکا ئونٹس سرو س گریڈ انیس کی افسر صائمہ مستنصر کی خدمات آڈیٹر جنرل آفس کو واپس کردی گئیں۔محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی ڈاکٹر سبین ہارون کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آ باد میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں دو سال کی توسیع کی گئی ۔ محکمہ تعلیم سندھ کے لیکچرر فیضان علی امداد کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر وفاقی نظامت تعلیمات میں تعینات کیا گیا ۔
لاہورمرکزی مسلم لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدر کو پارٹی کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے نومبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کی کارکردگی پر مبنی جامع عدالتی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی...
پشاور خیبر پختونخوا میں صحت کے شعبے کی صورتحال تشویشناک قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے کی 4 کروڑ سے...
کراچی جنریشن زی کیلئے مصنوعی ذہانت بھی بجلی اور گیس کے بل جیسا لازمی خرچ بن گئی ۔ امریکا میں نوجوانوں کے AI سے...
ملتان ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار رہا، مارکیٹ ذرائع...
اسلام آباد پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن چشنوپ-5 سے بارہ سو میگاواٹ بجلی کی جنریشن سن 2030 کی بجائے ممکنہ طور...
اسلام آباد ریفرنڈم آئینی طریقہ کار کا متبادل نہیں، صوبے کی حدود میں تبدیلی کیلئے دو تہائی اکثریت...
کراچی سینئر رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسف زئی نے کہا کہ کوئی سازش ہو رہی ہے تو بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم کی ذمہ...