اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی دارالحکومت میں اہم سیا سی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے منگل کی شام وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص دو نوں جماعتوں کے در میان پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم قانون سازی کے امور بالخصوص انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی کے قیام اور اس میں اپوزیشن کی شرکت کو یقینی بنا نے پر بھی مشاورت کی گئی۔وفد میں چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی، شیری رحمن، سیدنوید قمر، راجہ پرویز اشرف بھی شامل تھے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اقتصا دی امور احدچیمہ، وزیر خزانہ اورنگزیب وزیر امور کشمیر امیر مقام، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور مشیر رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص دو نوں جماعتوں کے در میان پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے ورکنگ ریلیشن مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ آئی ایم ایف سے متعلق مجوزہ قانون سازی پر اعتماد میں لیا گیا ۔
لاہورمرکزی مسلم لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدر کو پارٹی کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے نومبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کی کارکردگی پر مبنی جامع عدالتی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی...
پشاور خیبر پختونخوا میں صحت کے شعبے کی صورتحال تشویشناک قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے کی 4 کروڑ سے...
کراچی جنریشن زی کیلئے مصنوعی ذہانت بھی بجلی اور گیس کے بل جیسا لازمی خرچ بن گئی ۔ امریکا میں نوجوانوں کے AI سے...
ملتان ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار رہا، مارکیٹ ذرائع...
اسلام آباد پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن چشنوپ-5 سے بارہ سو میگاواٹ بجلی کی جنریشن سن 2030 کی بجائے ممکنہ طور...
اسلام آباد ریفرنڈم آئینی طریقہ کار کا متبادل نہیں، صوبے کی حدود میں تبدیلی کیلئے دو تہائی اکثریت...
کراچی سینئر رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسف زئی نے کہا کہ کوئی سازش ہو رہی ہے تو بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم کی ذمہ...