اسلام آباد( ناصر چشتی)وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے خیر سگالی کا فیصلہ زیادہ نقصانات اور طویل لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا دورانیہ بڑھایا جائے گا اس سلسلہ مین گزشتہ روزوزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کے توانائی مسائل کے حل کے لیے پاور ڈویژن میں اہم اجلاس ہوااجلاس میں وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی وزیرِ پیٹرولیم و زیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر فخر عالم عرفان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی درخواست کی ۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ پیٹرولیم اویس لغاری نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے لیےعوام حکومتی اعتماد کا مثبت جواب دیں اور بروقت بل ادا کریں، بجلی کے واجبات کی ادائیگی اور چوری کا خاتمہ بلا تعطل ترسیل کے لیے ناگزیر ہے، اویس لغاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم (اے پی ایم ایس) نافذ کیا جا رہا ہے، اے پی ایم ایس کے تحت پورے فیڈر کو بند کرنے کا روایتی طریقہ ختم ہو جائے گا نئے سسٹم کے تحت ٹرانسفارمرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی، اس موقع پرخیبر پختونخوا کی عوام کو پائیدار ریلیف دینے کے لیے وفاق اور صوبائی قیادت کا رابطہ برقرار رکھنے پر اتفا ق کیا گیا ۔