یو اے ای صدر کے انتقال پر پاکستان میں بھی3روزہ قومی سوگ کا اعلان

14 مئی ، 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز)متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر پاکستان میں بھی تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہےکابینہ ڈویژن کے مطابق یو اے ای کے صدر کے انتقال پر 13 سے 15 مئی تک پاکستان میں قومی سوگ منایا جائے گا اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔