سب کو پتہ نیوٹرل بیرونی سازش کے دوران نیوٹرل نہیں تھے،شیریں مزاری

14 مئی ، 2022

اسلام آباد(نیٹ نیوز)تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیری مزاری نے کہا ہے کہ جب کوئی دیکھے کہ ملک تباہی کی جانب جارہا ہے، بیرونی سازش ہو رہی ہے تو کیا کوئی نیوٹرل رہ سکتا ہے، سب کو پتہ ہے کہ نیوٹرل، نیوٹرل نہیں تھے، ہماری حکومت کے خلاف سیاست کا نہیں بلکہ بیرونی سازش کا معاملہ تھا رانا ثنا اللہ کی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اب ان کے پیچھے وہ طاقت نہیں رہی جس کا وہ سمجھ رہے تھے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد معیشت کی تباہی ہوگئی ، مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، زر مبادلہ ذخائر گر رہے ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے، پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے جارہی ہیں کیونکہ آئی ایم ایف نے امپوٹڈ حکومت کو کہہ دیا ہے کہ اسکے بغیر قرض نہیں دیا جائےگا۔