لاہور(خصوصی نمائندہ، وقائع نگار خصوصی ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس آ جائیں گے۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا قبل ازوقت الیکشن اتحادیوں کی مشاورت کے ساتھ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے بھی عام انتخابات کروانے کے لیے چھ سات ماہ کا وقت مانگا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ لندن میں بڑی اہم ملاقات ہوئی ہے کیا آئندہ الیکشن سے قبل نواز شریف وطن واپس آجائیں گے؟ جس پر وزیر قانون نے کہا انشا اللہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان ضرور آئیں گے۔ قانون میں گنجائش موجود ہے،ابھی انکی صحت کے مسائل ہیں۔ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے بارے میں ووزیرقانون نے کہا کل ایک جھوٹی خبر چلائی گئی کہ ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم کارروائی نہیں کرنا چاہتی ، وزیراعظم شہبازشریف نے مجھے خاص طور پر کہا ہے کہ خواہ کیس جھوٹے ہیں لیکن ہم عدالتوں میں ان کا سامنا کریں گے اور انشا اللہ ہم میرٹ پربری ہو ں گے ۔ کسی قسم کا کوئی دبا ؤ ڈالا جا رہا ہے اور نہ ڈالا جائے گا۔وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے استقبالیہ میں بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پیغام ہے کہ چاہے جتنے بھی جھوٹے مقدمے ہوں وہ انکا قانونی طور پر دفاع کریں گے اور میرٹ پر سرخرو ہونگے۔ وزیر قانون نےنے کہا کہ خزانے کی صورت اچھی نہیں ہے لیکن عالمی طور پر جلد اچھی خبر ملے گی ۔ وزیر اعظم سے درخواست کی ہےکہ وکلاء کے مسائل کے لیے کمیٹی بنا دیں انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں وفاقی عدالتیں پھیلی ہوئی ہیں ،ان 30 عدالتوں کو اکٹھا کیا جائے گا، امید ہےکہ جون میں کمپلیکس کاسنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا،آئندہ بجٹ میں اس کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے۔وکلاء کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مسئلہ بھی جون میں حل ہوجائیگا ، پلاٹس کے الاٹ منٹ لیٹر 30 جون سے پہلے مل جائیں گے
لاہور پی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اجازت مانگ لی۔ درخواست میں ڈپٹی...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان ایڈوکیٹ نے مجوزہ آئینی...
اسلام آبادوزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں کو...
لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ان لاکھوں لوگوں کے لئے ہے جن کے نام کے ساتھ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی توہین آمیز پریس کانفرنس نشر کرنے کی پاداش میں ٹیلی...
لاہور پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے ہدایتکار الطاف حسین کے...