متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ وفات پاگئے،یو اے ای میں 40دن کا سوگ

14 مئی ، 2022

دبئی،اسلام آباد،لاہور (اے پی پی ، جنگ نیوز ، خصوصی نمائندہ،نیوز رپورٹر ) متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدارتی امور کی جانب سے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے 40 روزہ سوگ کے ساتھ 3 روز کی عام تعطیل اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد متحدہ عرب امارات کی قیادت سنبھالی تھی دبئی میں دنیا کے سب سے اونچے ٹاور کا نام مرحوم حکمران کے نام پر برج خلیفہ رکھا گیا ہےوزیراعظم شہباز شریف ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو ،چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہےوزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ متحدہ عرب امارات ایک بصیرت افروز قائد اور پاکستان اپنے ایک عظیم دوست سے محروم ہوگیا ہے انہوں نے شیخ خلیفہ بن زاید آلنہیان کی وفات پر یو اے ای کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاآرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک قریبی دوست سے محروم ہوگیا، اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔