کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلی اب تھیلے سے باہر آگئی ہے، اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو سپورٹ کرنے کیلئے اپنی ساکھ د اؤ پر لگائی، آج صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان لگی لپٹی رکھے بغیر کھل کر سامنے آگئے،پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن شہزاد اقبال نے کہا کہ عمران خان پیچھے ہٹنے کے موڈ میں نظر نہیں آرہے، سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ ادارے نیوٹرل رہنا چاہتے ہیں مگر عمران خان مجبور کررہے ہیں کہ وہ ان کے حق میں غیرجانبداری ختم کرلیں،حکومت اور اداروں نے اپنی صفیں درست کرلیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ عمران خان نے لڑائی بہت بڑھا دی ہے، تاریخ میں کبھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال نہیں کی گئی جیسی عمران خان استعمال کررہے ہیں۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اب کھل کر پاک فوج پر الزام عائد کررہی ہے، آج صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان لگی لپٹی رکھے بغیر کھل کر سامنے آگئے ہیں، باقاعدہ پاک فوج کی قیادت کو چارج شیٹ کردیا ہے, بھی بتادیا کہ نیوٹرلز پر تنقید سے میری مراد پاک فوج ہی ہوتی ہے , عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ وہ فوج کو استعمال کرکے نیب اور عدالتوں پر دباؤ ڈال کر اپوزیشن کو سزائیں دلوانا چاہتے تھے، جون 2019ء میں اس وقت کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بتادیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی گرفتار ہوجائیں گے، پھر 18جولائی کو نیب نے شاہد خاقان عباسی کو گرفتار بھی کرلیا , اقتدار کے آخری دنوں میں پرویز الٰہی نے بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان اپنی ہی کابینہ میں شامل وفاقی وزیر مونس الٰہی کو نیب کے ہاتھوں گرفتار کرانا چاہتے تھے، انہوں نے علیم خان کی بھی مثال دی، اس کے علاوہ میانوالی سے ایم پی اے کی بھی مثال دی ، آج سوالات عمران خان نے فوج پر اٹھادیئے ہیں، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جنہوں نے باقاعدہ طور پر فیصلے دیئے سابقہ حکومت کیخلاف نواز شریف حکومت کیخلاف یا ریمارکس دیئے تو ان ریمارکس کو استعمال کر کے عمران خان نے باقاعدہ 2018ء کی الیکشن کمپین کی، انہی آصف سعید کھوسہ نے گیارہ ستمبر 2019ء کو کہا کہ ”بطور ادارہ اس تاثر کو بہت خطرناک سمجھتے ہیں کہ ملک میں جاری احتساب سیاسی انجینئرنگ ہے، نیب بار بار کیسز بناتا اور گرفتاریاں کرتا رہا، شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، سعد رفیق گرفتار ہوئے مگر عمران خان کی جماعت کے خلاف کیسز نہیں ہورہے تھے ، آج عمران نے رانا ثناء اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے پیچھے خفیہ ہاتھ ہے جو عنقریب نہیں رہے گا کیونکہ نیوٹرلز کو اندازہ ہوگیا کہ امریکی سازش کامیاب بنا کر انہوں نے غلطی کی ہے، پہلے صرف سندھ ہاؤس کی بات ہوتی تھی اب اداروں کے ریسٹ ہاؤسز کی باتیں ہورہی ہیں کہ وہاں پر ہمارے منحرف اراکین رہ رہے تھے، ایک رکن کی بھی بات کی جو اقلیت میں سے تھے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا عمران خان حکومت کی کرپشن اسکینڈلز کی ایک لمبی داستان ہے ، عمران خان کو عقل ہی نہیں کہ ہم پر الزامات کی بنیاد کیا تھی ، عمران خان کا پراجیکٹ 2011ء سے شروع ہوگیا تھا، ہمارے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوا لیکن ہم نے الزامات نہیں لگائے۔ فوج کے آئین و قانون کی پابندی اور نیوٹرل رہنے کے فیصلے پر عمران خان کو کیوں تکلیف ہورہی ہے، ادارے آئینی حدود میں واپس چلے جائیں تو تمام گلے شکوے ختم ہوجائیں گے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لندن ملاقاتوں میں بنیادی موضوع معیشت رہا، ویک اینڈ پر مشاورت مکمل ہوجائے گی پیر تک صورتحال واضح ہوجائے گی، سینئر اینکر پرسن شہزاد اقبال نے کہا عمران خان کے بیانیہ میں مزید شدت آئے گی، عمران خان نے واضح کردیا کہ وہ نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ یا اسٹیبلشمنٹ کے چند لوگوں کو کہتے ہیں، عمران خان کا خیال تھا کہ اپوزیشن لیڈرز کے کیسز میں میرٹ پر سزا ہوجانی چاہئے تھی لیکن مداخلت کی وجہ سے سزا نہیں ہوتی تھی۔ عمران خان سمجھتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے چند افراد ان کے خلاف ہوسکتے ہیں لیکن ادارہ ان کے خلاف نہیں ہے، اس حوالے سے دباؤ آیا بھی ہے کہ اس مہینے ہی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے جس کیلئے ن لیگ کی قیادت لندن میں بیٹھی ہوئی ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ نفسیاتی دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے، عمران خان دن میں ایسے بیانات دیتے ہیں اور شام کو پیغامات بھیجتے ہیں اور منت ترلے کیلئے لوگوں کو آگے کیا ہوا ہے، ایک ڈیڑھ مہینے میں عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی، عمران خان نے ابھی تک اداروں کے لاڈ دیکھے ہیں ان کی مار نہیں دیکھی ہے ۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا عمران خان دباؤ بڑھا رہے ہیں لیکن وہ کارگر نظر نہیں آتا، عمران خان ریاستی اداروں کو اپنے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہیں لیکن حکومت میں بھی بے ہمتی نظر آرہی ہے، اسٹیبلشمنٹ بھی ابھی تک عمران خان سے درخواست ہی کر رہی ہے، اس صورتحال میں عمران خان سمجھتے ہیں وہ مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔
لاہور پی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اجازت مانگ لی۔ درخواست میں ڈپٹی...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان ایڈوکیٹ نے مجوزہ آئینی...
اسلام آبادوزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں کو...
لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ان لاکھوں لوگوں کے لئے ہے جن کے نام کے ساتھ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی توہین آمیز پریس کانفرنس نشر کرنے کی پاداش میں ٹیلی...
لاہور پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے ہدایتکار الطاف حسین کے...