مہنگائی کی شرح 15.85 ،آٹے ،گھی، گوشت سمیت 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

14 مئی ، 2022

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح15.85فیصد ہو گئی ہےاور گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.49فیصد اضافہ ہوا ہے ، احساس اعشاریوں کے انڈیکس ( ایس پی انڈکس) کے مطابق رواں ہفتے 28اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، 6میں کمی ہوئی جبکہ 17کی قیمتوں میں ااستحکام رہا ، جن اشیا ءکی قیمتوں میں ا ضافہ ہوا ان میں گندم کا آٹا 41.78فیصد ، مرغی 12.13فیصد ،آلو 7.04فیصد ، انڈے 5.08فیصد ، دال مسور 4.79فیصد ، پیاز 4.74فیصد ، دال چنا 2.29فیصد ، دال ماش 2.05فیصد ، سرسوں کا تیل 1.97فیصد ، بکرے کا گوشت 1.64فیصد ، چائے 1.16فیصد اضافہ ہوا ، سگریٹ 2.62فیصد اور ماچس کی قیمت میں1.31فیصد اضافہ ہوا ، جن اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر 12فیصد ، بجلی 10.66فیصد ، کیلے 5.87فیصد ، چینی 0.15فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.11فیصد کمی ہوئی ، پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ایک ہفتے کےد وران آٹے کے 20کلوگرام تھیلے کی قیمت میں 405روپے ، زندہ مرغی کی ایک کلوگرام قیمت میں 34روپے ، آلو کی قیمت میں دو روپے 46پیسے ، انڈے 8روپے فی درجن ، دال مسور کی قیمت میں 11روپے ، پیازکی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 10روپے ، کیلے کی قیمت میں 8روپے فی درجن کمی ہوئی ۔