لاہور(خصوصی نمائندہ،جنگ نیوز،مانیٹرنگ سیل) نائب صدرن لیگ مریم نواز نے کہا ہےکہ عمراناپنی بدترین کارکردگی کاحساب دو،یہ سب تمہارا کیا دھرا ہے، نوٹ اورمراعات دیکھ کر عمران خان اورپی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے، ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہوجاتے ہیں۔مریم نوازنےعمران خان کےمردان جلسےمیںملک پرایٹم بم گرانےکے بیان پرشدیدتنقید کرتے ہوئےلکھاعمران خان ہمارے ملک کے بارے میں ایسی مکروہ بات کرتے ہوئے تمھیں شرم آنی چاہیے۔ جانتے بھی ہو کیا اول فُول بک رہے ہو؟ یا مکمل طور پر مت ماری گئی ہے؟اس سے پہلےمعاشی صورتحال پرعمران خان کی ٹویٹ پرردعمل دیتےہوئےمریم نوازنےلکھاکہ سب تمھارا کیا دھرا ہے، لوگوں کو بےوقوف مت سمجھو،4 سال کی بدترین کارکردگی کا حساب دو، پاکستان اور اسکی معیشت کو اس حال کو پہنچانے کے ذمہ دار تم ہو، سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا اور تمھیں جواب دینا پڑے گاایک اورٹویٹ میں مریم نوازنےلکھاجھوٹے اور ملک کا خون چوسنے والے لوگ، اسمبلیوں سے استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے مگر ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں، نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور PTI کی رال ٹپکنے لگتی ہے، کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟
لاہور پی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اجازت مانگ لی۔ درخواست میں ڈپٹی...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان ایڈوکیٹ نے مجوزہ آئینی...
اسلام آبادوزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں کو...
لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ان لاکھوں لوگوں کے لئے ہے جن کے نام کے ساتھ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی توہین آمیز پریس کانفرنس نشر کرنے کی پاداش میں ٹیلی...
لاہور پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے ہدایتکار الطاف حسین کے...